1 اپریل 2013 - 19:30

نگراں وزیرِ اعظم جسٹس (ریٹائرڈ) میر ہزار خان کھوسہ نے پیر کو رات گئے پندرہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا

ابنا: پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم جسٹس (ریٹائرڈ) میر ہزار خان کھوسہ نے پیر کو رات گئے پندرہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ کے اراکین منگل کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائے گی ۔ ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد، نگراں وزیرِ اعظم نے آخرکار اپنی نگراں کابینہ کا اعلان کردیا ہے جس کے اراکین سے  کل ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔صدرآصف علی زرداری جو اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کیلئے اور اسے پاکستان بلاکر ملک میں انتخابی مہم شروع کرنے پر آمادہ کرنے کے بعد منگل کے روز کسی بھی وقت پاکستان آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242